23 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 15:17
امریکی سینٹ کوم کے سربراہ کا دورہ پاکستان منسوخ
اے آر وائی - امریکی سینڑل کمان کے سربراہ جنرل جیمس میٹس نے پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ وہ نیٹو حملے کے بارے میں پاکستان کو بریف کرنے کے لئے آنے والے تھے۔
جنرل جیمس کے دورہ پاکستان کا مقصد نیٹو حملے سے متعلق پاکستانی حکام کو بریفنگ دینا تھا۔ ان کا دورہ نیٹو حملے کے بارے میں امریکا کی تحقیقاتی رپورٹ جاری ہونے کے ایک روز بعد منسوخ کیا گیا ہے۔