24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:15
کیوبا: ہزاروں قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان
اے آر وائی - کیوبا کی حکومت نے دو ہزار نو سو قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان قیدیوں میں کچھ سیاسی قیدی بھی شامل ہیں۔
کیوبا کے صدر راؤل کاسترو نے ایک بیان میں کہا کہ قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ ان کے اہلخانہ اور مختلف حلقوں کی متعدد اپیلوں کے جواب میں خیر سگالی کے طور پر کیا گیا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ کیوبا کے شہریوں کے بیرون ملک سفر پر پابندیوں سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔