تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:39

دنیا بھر میں پوپ کی دعا کے بعد کرسمس تقریبات شروع ہوئیں

اے آر وائی - دنیا میں عیسائیت کے مذہبی مقام ویٹی کن سٹی میں پوپ بینیڈکٹ نے سینٹ پیٹرس اسکوائر میں دعائیہ سے کرسمس عبادات کا آغازکر دیا۔



ویٹی کن سٹی میں رات گئے پوپ بینیڈکٹ نے دعائیہ سے دنیا بھر میں کرسمس تقریبات کا آغاز کر دیا،ویٹی کن سٹی میں ہزاروں افراد بارش میں بھیگنے کے باوجود کرسمس کی تقریبات میں شریک ہوئے اور دنیا میں امن اور سلامتی کا پیغام دیا۔



چوراسی برس کے پوپ بینیڈکٹ نے روائتی طور پر گرجے کی راہداری میں موم بتی جلا کر کرسمس کی تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا، یاد رہے کہ اس سالانہ تہوار پر پوپ دنیا کی مختلف زبانوں میں محبت، آشتی اور سلامتی کا پیغام دیتے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.