26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 4:6
امریکا کا پاکستان سے محدود تعلقات پر غور
اے آر وائی - امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ امریکا پاکستان سے محدود تعلقات پر غور کررہا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور پاکستان کو احساس ہوگیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مل کر کا م کرنا مشکل ہوگیا ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق پاکستان نے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ امریکا کے حوالے سے پالیسی پر نظر ثانی کررہا ہے۔ اس پیغام کے بعد امریکا بھی پاکستان سے محدود تعلقات رکھنے کی پالیسی پر غور کررہا ہے۔ امریکی حکام کہتے ہیں کہ انہوں نے پوسٹ نائن الیون پالیسی ختم کردی ہے۔