تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 4:40

مہمند ایجنسی حملہ، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی

اے آر وائی - امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے ذمہ داروں کےخلاف کارراوئی حتمی رپورٹ آنے کے بعد کی جائے گی۔ جنرل کیانی کو تحقیقاتی رپورٹ سے آگاہ کردیاگیا ہے۔ پینٹاگان کے ترجمان جان کربی نے واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران کہا کہ اتوار کے روز اسلام آباد میں موجود امریکی اہلکار نے جنرل کیانی کو فراہم کردی تھی۔ رپورٹ دینے کا مقصد پاکستان کی عسکری قیادت کو معاملات سے باخبر رکھنا ہے۔



انہوں نے کہا کہ حملے میں جانی نقصان پر افسوس ہے، ذمے داروں کے خلاف کارروائی خارج از امکان نہیں مگر اس کا فیصلہ حتمی رپورٹ آنے کے بعد کیاجائےگا۔ امریکی سینٹ کام نے رپورٹ میں کہا تھا کہ چھبیس نومبر کا حملے دونوں اطراف کے درمیان رابطوں کا فقدان کے باعث پیش آیا اور نیٹو کو آپریشن سے پہلے پاکستان سے رابطہ ضرورکرنا چاہئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.