تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:41

بھارت : لوک سبھا میں کرپشن کے خلاف بل منظور

اے آر وائی - بھارتی لوک سبھا نے کرپشن کے خلاف بل کی منظوری دے دی ہے۔ بھارت کے ایوان زیریں نے کرپشن کے بل میں کی جانے والی ترمیموں سمیت بل کی منظوری دے دی۔



اس موقع پر حزب اختلاف کی کئی جماعتوں نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ جبکہ مختلف حلقوں نے اسے کرپشن کی روک تھام کے لئے اسے کمزور بل بھی قرار دیا۔ سماجی رہنما انا ہزارے پہلے ہی اس بل کو عوام کے ساتھ دھوکہ قرار دے کر کرپشن کے خلاف تین روزہ بھوک ہڑتال شروع کر چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.