تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:32

امریکا آبنائے ہرمز کے معاملے پرہدایات دینے سے باز رہے، ایران

اے آر وائی - ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر اسے ہدایات دینے سے باز رہے، ایران اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا۔



ایران کے انقلابی گارڈز کے سینئر رہنما حسین سلیمی نے بیان میں کہا کہ امریکا اس پوزیشن میں نہیں کہ وہ ایران کو آبنائے ہرمز کے بارے میں ہدایات جاری کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی دھمکیوں کا جواب دھمکی سے ہی دیا جائے گا۔ ایران اپنے مفادات کی حفاظت کے لئے کوئی بھی قدم اٹھانے سے گریز نہیں کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.