تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:9

بھارت ،لوک پال بل کی منظوری ڈیڈ لاک کا شکار

اے آر وائی - بھارتی ایوان بالا لوک سبھا کا اجلاس لوک پال بل پر ووٹنگ کے بغیر غٰیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لوک پال بل کی منظوری کے لئے کی جانے والی ووٹنگ اس وقت تعطل کا شکار ہو گئی جب نہ صرف حزب اختلاف بلکہ حکومتی ارکان نے بھی بل میں کی جانے والی ترامیم کو مسترد کر دیا۔



لوک سبھا کے اسپیکر حامد انصاری نے کہا کہ حکومتی اور حزب اختلاف کے ارکان کے شور شرابے اور ہنگامہ آرائی کے باعث ان کے پاس اجلاس بغیر ووٹنگ کے ملتوی کر نے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.