تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 15:52

ایران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کرے گا

اے آر وائی - ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایرانی بحریہ کی جاری نیول مشقوں کے دوران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کرے گا۔



ایرانی بحریہ کے نائب کمانڈر ایڈمرل محمود موسوی کے مطابق ایران ہفتے کے روز خلیج فارس میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے علاوہ دیگر میزائل کے تجربات کرے گا ۔ ان میزائلوں کا تجربہ مشقوں کے آخر میں کیا جائے گا۔ واضح رہے ایران کی تیل کی رسد روکنے کی دھمکی کے بعد خطے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.