تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:19

سال 2011 پاک، امریکا تعلقات کیلئے مشکل تھا، امریکا

اے آر وائی - امریکا نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات کے لئے 2011ء مشکل سال تھا، مستقبل میں پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں، پاک فوج اورامریکا کے معاملات پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔



امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نیولینڈ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا چاہتا ہے کہ نئے سال کے آغاز پر پاکستان کے ساتھ تعلقات بھی بہتر ہوجائیں اور 2011ء کے واقعات کو بھلادیا جائے۔



انہوں نے کہا کہ امریکا خطے میں امن کا خواہاں ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں بھی جمہوریت مضبوط ہو اور وہاں خوشحالی آئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے لیے کی جانے والی کوششوں میں تیزی لائی جارہی ہے۔



امریکا ، پاکستان کی مختلف مد میں امداد جاری رکھے ہوئے ہے کیونکہ ایک خوشحال، پرامن اورمستحکم پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔ انھو ں نے پاک بھارت مذاکرات کا خیر مقدم کیا۔







متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.