1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:20
اوباما نے دفاعی بل پر دستخط کردیئے،پاکستان کی امدادمشروط
اے آر وائی - امریکی صدر نے دفاعی بل پر دستخط کردیئے ہیں ۔ بل میں پاکستان کی امداد مشروط کرنے کی شق بھی شامل ہے۔
امریکی صدر براک اوباما نے ہوائی میں چھ سو باسٹھ ارب ڈالر کے بل پر دستخط کیے۔ اس بل میں پاکستان کی ستر کروڑ امداد مشروط کرنے کی شق بھی شامل تھی۔ پاکستان کی امداد امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون اور محکمہ خارجہ کے سرٹیفکیٹ سے مشروط کی گئی ہے۔ بل میں امریکی مالیاتی اداروں پر ایران سے لین دین پر پابندی کی شق بھی شامل ہے۔