1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:47
امریکی فوج کے انخلا کا دن، عراق کا قومی دن قرار
اے آر وائی - عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی نے عراق سے امریکی فوجوں کے انخلاءکو قومی دن کا درجہ دے دیا ہے۔ عراق سے غیر ملکی فوجوں کے انخلاءکی خوشی میں منقعد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عراقی وزیراعظم نے اکتیس دسمبر کو قومی دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک نئی صبح کا آغاز اور عراقی عوام کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔
انھوں نے غیرملکی فوجو ں کی عراق سے واپسی کو خطے کے لئے ایک سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ عراق کے عوام کے لئے نیا دور شروع ہو چکا ہے۔