تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:2

کانگو: جیل بغاوت ناکام، گیارہ قیدی ہلاک

اے آر وائی - کانگو میں قیدیوں کی جیل سے فرار ہونے کی ناکام کوشش میں گیارہ قیدی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ جیل حکام کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب کانگو کے شہر بوکاوہ میں واقع ایک جیل سےقیدیوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔



فرار کے دوران بھگدڑ اور افراتفری کی وجہ سےایک دستی بم قیدی کے ہاتھ میں پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گیارہ قیدی ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.