تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:53

ایرانی صدر کی نئی امریکی پابندیوں کی مذمت

اے آر وائی - ایران کے صدر احمدی نژاد نے امریکا کی جانب سے ایران کے مرکزی بینک پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی مذمت کی ہے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کو جاری کئے گئے ایک بیان میں صدر احمدی نژاد نے امریکا کی جانب سے ایران کے سینٹرل بینک پر نئی پابندیاں لگانے کی مذمت کی اور کہا کہ مرکزی بینک اتنا مظبوط ہے کہ دشمنوں کے عزائم ناکام بنا سکے۔



ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثٰیت رکھنے والے بینک کو بیرونی دباؤ کا سامنا ہے لیکن دشمنوں کی سازش ناکام ہو گی اور بینک اس دباؤ سے نکل آئے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.