3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:49
ایران نے جوہری ایندھن کاراڈ ری ایکٹر میں شامل کر دیا
اے آر وائی - ایران نے جوہری ایندھن کے راڈ تیار کرلیے ہیں ۔ تجربے کے بعد فیول راڈزکو جوہری ری ایکٹر میں شامل کر دیا گیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران نے مقامی طور پر بنائی ہوئی نیوکلیئر فیول راڈ کو تہران کے جوہری ری ایکٹرز میں داخل کردیاہے۔ اور راڈ توانائی پیدا کررہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تہران جوہری ایکٹر کینسر کے مریضوں کیلئے یورینیم آئسو ٹوپس بناتاہے۔
دوسری جانب ایران کے ماہرین نے جوہری تونائی راڈ بنانے کو ایران کی جوہری پروگرام میں بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔