تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:22

قائرہ:سابق صدر حسنی مبارک عدالت میں پیش، مقدمہ دوبارہ شروع

اے آر وائی - سابق مصری صدر حسنی مبارک اور دیگر افراد کو ایک مرتبہ پھر عدالت میں پیش کردیا گیا۔ قائرہ کی عدالت میں پیشی کے دوران سابق صدر کے علاوہ ان کے بیٹے، سابق وزیر داخلہ حیب العدلی اور ان کے چھ معاونین بھی موجود تھے جن کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ان افراد پر مظاہرین کے قتل کے احکامات جاری کرنے کا الزام ہے۔



قاہرہ میں عدالت کے باہر حسنی مبارک کے خلاف مظاہروں میں مارے جانے والے افراد کے لواحقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.