تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 4:49

پاکستان میں نیٹو حملے کی غلطی تسلیم کی، پینٹاگان

اے آر وائی - امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے کہا ہے کہ سلالہ پوسٹ پر نیٹو حملے میں غلطی تسلیم کی، امید ہے پاکستان جلد نیٹو سپلائی بحال کردے گا، تناؤ کے باوجود دونوں ممالک کی افواج رابطے میں ہیں۔



پینٹاگان کے پریس سیکرٹری جارج لٹل نے واشنگٹن میں میڈیا کو بتایا کہ سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ دیکھنے کے بعد امریکا نے غلطی تسلیم کرلی ہے۔ حملے میں شہید اہلکاروں کے لواحقین زخمیوں کی مالی امداد کرنے کو تیار ہیں۔ ترجمان پینٹاگون کے مطابق انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان کا تعاون لازمی ہے۔ امریکا اسلام آباد کے ساتھ تعلقات کو نہایت اہم سمجھتا ہے۔



جارج لٹل کا کہنا تھا حالیہ تناؤ کے باوجود پاکستان سے عسکری مذاکرات جاری ہیں۔ توقع ہے کہ تعلقات جلد معمول پر آجائیں گے۔ جارج لٹل نے کہاکہ افغانستان میں آپریشن جاری رکھنے کیلئے نیٹو کے پاس رسد موجودہے۔ مگر امید ہے کہ پاکستان نیٹو کی سپلائی جلد بحال کردے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.