تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:4

افغان صدر کا امریکا طالبان مذاکرات کا خیر مقدم

اے آر وائی - افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان صدرحامد کرزئی نےکہا ہے کہ ان کا ملک طالبان کی جانب سے قطر میں رابطہ دفتر قائم کرنے اور امریکا طالبان مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے۔



حامد کرزئی نے امید ظاہر کی کہ ان اقدامات سے افغانستان میں جاری تشدد کے خاتمے میں مدد ملے گی اور ملک میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ ختم ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.