5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:32
پاکستان پراثر ڈالنے کی کوشش کروں گا، میٹ رومنی
اے آر وائی - امریکی ری پبلیکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار مٹ رومنی نے کہاہے کہ امریکا کے مفادات کی خاطر پاکستان پر اثر انداز ہونے کی کوشش کروں گا۔امریکی ریاست نیوہیمپشائر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ ڈپلومیسی کو درحقیقت بچوں کی طرح ڈیل کیاجاتا ہے لیکن ملک بچہ نہیں ہوتا۔
ریاست میسا چوسٹس کے سابق گورنر رومنی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں منتخب حکومت کے ہوتے ہوئے بعض معاملات میں فوج کو زیادہ اختیارات حاصل ہیں۔ حاضرین کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے آئی ایس آئی کے لیے انتہاپسند ، قدامت پرست اور لوکل چیفس کی اصطلاحات استعمال کیں۔ ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وہ پاکستانی ادارے جو امن اور خوشحالی کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے۔