تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:50

امریکا ایشیا میں اپنی موجودگی مستحکم کر ے گا، اوبامہ

اے آر وائی - امریکا کے صدر براک اوبامہ نے کہا ہے کہ امریکا ایشیا اور ایشیا پیسیفک میں موجود خطرات کی وجہ سے مشرق وسطی میں اپنی موجودگی کو مستحکم کرے گا۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون میں بریفینگ سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوبامہ نے کہا کہ امریکی زمینی دستےعراق اور افغانستان کی طرز پر طویل مدت کے زمینی آپریشن کے متحمل نہیں ہو سکتے۔



ان کا کہنا تھا کہ امریکا ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائےگا ۔ جبکہ انتہاپسندی کے خلاف اقدامات جاری رہیں گے۔ امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا دشمنوں کا دنیا کے ہر کونے تک تعاقب کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.