تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:24

ایران کا آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان

اے آر وائی - ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ آبنائے ہرمز میں نئی فوجی مشقیں کرے گا۔ ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے انٹرویو میں کہا کہ ایران فروری میں مزید فوجی مشقیں کریگا جو خلیج اور آبنائے ہرمز میں ہوں گی۔



ان کا کہنا تھا آبنائے ہرمز ہمیشہ سے ایران کے کنٹرول میں ہے اور اسے وہاں مشقیں کرنے کا حق حاصل ہے، کسی کو اس بارے میں کوئی غلط فہمی نہیں ہونا چاہیئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.