تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:57

کینیا میں دہشت گرد کارروائیوں کا خطرہ

اے آر وائی - برطانیہ نے خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد کنییا میں مختلف مقامات پر کارروائیاں کر سکتے ہیں۔ برطانیہ کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد کینیا میں سرکاری عمارتوں اور سیاحتی مقامات کونشانہ بنا سکتے ہیں اورکسی بھی وقت مختلف مقامات پر بیک وقت حملے کر سکتے ہیں۔



ان اطلاعات کے بعد نیروبی اور دیگر شہروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.