تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:6

:ہیومن رائٹس کارکن کا قتل،امریکانے تحقیقات کا مطالبہ کردیا

اے آر وائی - امریکا نے بحرین میں مبینہ طور پر سماجی کارکن کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔



بحرین سینٹر برائے انسانی حقوق کے سربراہ نبیل رجب کو سیکورٹی اہلکاروں نے جمعے کے روز احتجاجی مارچ کے دوران تشدد کر کے ہلاک کردیا تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا بحرین میں جاری پولیس اور مظاہرین کے درمیان تشدد کے واقعات پر امریکا کو تشویش ہے۔



انھوں نے بحرین کی حکومت پر زور دیا نبیل رجب کے قتل کی تحقیقات کی جائیں۔ انھوں نے ضرورت سے زیادہ پولیس فورس کی تعیناتی کا الزام بھی لگایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.