تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:33

یمنی کابینہ نے صدر علی عبداللہ کو معافی دینے کی منظوری دیدی

اے آر وائی - یمن کی کابینہ نے صدر علی عبداللہ کے تینتیس سالہ دور اقتدار میں کیے گئے جرائم کی معافی کا بل منظور کرلیا

بل کے تحت صدر علی عبداللہ اور ان کی حکومت میں کام کرنے والے فوجی اور سولین اہلکاروں کے خلاف جرائم کا کوئی مقدمہ قائم نہیں کیا جائے گا۔



یمنی کابینہ کے اس اقدام کا مقصد صدر علی عبداللہ کو اقتدار باعزت طریقے سے چھوڑنے کا موقع فراہم کرناہے۔ ادھر یمن کے مختلف شہروں میں صدر علی عبداللہ کے استعفے کےلیے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.