9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:7
نیوزی لینڈ :بحری جہاز کی تباہی،تحقیقات کے لیئے ٹیم متحرک
اے آر وائی - نیوزی لینڈ میں جہاز ڈوبنے سے نقصان کا اندازہ لگانےکےلیے ٹیم نے چارج سنبھال لیا۔ نیوزی لینڈ حکام کی بحری جہاز کے ڈوب جانے کے بعد سمندر میں بہہ جانے والے تیل اور کنٹینرز کو نکالنے کی کوشیش جاری ہیں ۔
ٹیم نے جہاز پر موجود ایک ہزار سے زائد کنٹینرز سے تیل کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔ سینتالیس ہزار ٹن سے زائد وزنی یہ جہاز اتوار کے روز نیوزی لینڈ کے ساحل سے بائیس کلو میٹر کی دوری پر تباہ ہو گیا تھا، جس سے جہاز پر لدے کنٹینرز سمندر میں بہہ گئے تھے۔