9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:43
ایران نیوکلیئر پالیسی تبدیل نہیں کرے گا: خامنائی
اے آر وائی - ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی نے کہا ہے کہ پابندیوں کے باوجود ایران اپنا نیوکلیئر پروگرام جاری رکھے گا۔
سرکاری ٹی وی کو جاری کئے گئے بیان میں خامنائی نے کہا کہ ایران مغرب کی عائد کردہ پابندیوں اور دباؤ کے باوجود اپنی ایٹمی پالیسی تبدیل نہیں کرے گا۔ دشمن کی طرف سے لگائی جانے والی پابندیاں ایرانی قوم پر اثر انداز نہیں ہو سکتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا موقف میں اٹل اور واضح ہے جسے بدلا نہیں جائے گا۔