10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:58
صومالی قذاقوں سے رہائی،سترہ بھارتی وطن پہنچ گئے
اے آر وائی - صومالی قذاقوں سے رہائی پانے والے سترہ رکنی بھارتی عملہ دس ماہ بعد ممبئی پہنچ گئے۔ رہائی پانے والے افراد کے استقبال کے لیئے ممبئی ایئرپورٹ پر ان کے اہل خانہ موجود تھے ۔اس دوران رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔
صومالی قذاقوں نے تیل بردار بحری جہاز کو گذشتہ سال فروری میں اغوا کیا تھا۔جہاز خام تیل لے کر سوڈان سے ملائیشیا جا رہا تھا۔جہاز پر پانچ اطالوی اور سترہ بھارتی باشندے سوار تھے۔