تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:53

برازیل:بارش،مٹی کے تودے گرنے سے 13 افراد ہلاک

اے آر وائی - برازیل میں بارش اور مٹی کے تودوں کی تباہ کاریإں، مزید پانچ لاشیں ملبے سےنکالنے کے بعد مرنے والوں کی تعداد تیرہ ہوگئی ہے، جبکہ اٹھارہ افراد لاپتہ ہیں۔



مسلسل بارش کے باعث برازیل کے جنوب مشرقی پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے سے کئی گھر گرگئے جن کے ملبے تلے تین درجن کے قریب لوگ دب گئے۔ امدادی کارکنوں نے مزید پانچ لاشیں نکال لیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد تیرہ ہوگئی ہے جبکہ اٹھارہ افراد لاپتہ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.