11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:44
نائیجریا: پیٹرول قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال جاری
اے آر وائی - نائیجریا میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں پر دی جانے والی رعایت ختم ہونے کے بعد ملک بھر میں ہڑتالوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
مظاہروں کے باعث زندگی مفلوج ہو گئی ہے۔ ہزاروں مسافر ائیرپورٹ اور ریلوے اسٹیشنز پر پھنسے ہوئے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی تک ہڑتال اور مظاہرے جاری رکھےجائیں گے۔