تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:8

جاپان ایران سے تیل کی درآمد میں کمی کرے گا

اے آر وائی - جاپان ایران سے خال تیل کی درآمد میں کمی کرے گا۔ جاپانی وزیر خزانہ کی امریکی ہم منصب کو یقین دہانی۔



امریکی وزیر خزانہ ٹموتھی گیتھنر نے ٹوکیو میں اپنے جاپانی ہم منصب جن ازو می سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں جاپانی وزیر خزانہ نے مسٹر گیتھنر کو ایرانی تیل پر عائد پابندی پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔ جن ازومی نے کہا کہ ان کا ملک ایرانی خام تیل کی درآمد میں کمی کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.