12 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:17
گوانتاناموبے بند کرنے کیلئے وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ
اے آر وائی - امریکی حراستی کیمپ گوانتانامو بے کو بنے دس سال مکمل ہوگئے۔ امریکا میں وائٹ ہاؤس سے سپریم کورٹ تک مظاہرہ کیا گیا اور مظاہرین نے اسے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سیکڑوں مظاہرین نے گوانتانامو کے قیدیوں جیسا لباس پہن کر وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا۔ اور بعد میں مظاہرین نے وائٹ ہاؤس سے سپریم کورٹ تک مارچ کیا۔
امریکا نے دوہزار ایک میں نیویارک کے ٹریڈ ٹاورز پر مبینہ دہشتگرد حملے کے بعد کیوبا کے علاقے گوانتانامو میں یہ حراستی کیمپ قائم کیا تھا اور افغانستان، پاکستان سمیت دیگر ممالک سے سیکڑوں مشتبہ افراد کو پکڑ کراس کمپ میں ڈال دیا تھا۔