17 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:6
شمالی جاپان: شدید برفباری، ہوکائیڈو کا علاقہ برف میں ڈھک گیا
اے آر وائی - شمالی جاپان میں شدید برفباری نے زندگی مفلوج کردی۔ ہوکائیڈو جزیرہ برف سے ڈھک گیا ہے۔ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
علاقہ مکین اور شہری عملہ مشترکہ طور پر سڑکوں اور گھروں کے راستوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔ شدید برفباری سے ٹرین کا نظام بھی معطل ہوگیا ہے اور ریلوے کی جانب سے ٹرینیں معطل کیے جانے کے باعث سیکڑوں مسافر ریلوے اسٹیشنوں میں پھنس گئے ہیں۔
دوسری جانب برف باری میں ٹھنڈ سے بچاؤ کے لیے ایک گھر میں جلائی جانے والی آگ نے برف میں گھرے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے مکان کا زیادہ تر حصہ جل گیا۔