تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:57

فلسطین مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، نیتن یاہو

اے آر وائی - اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے الزام عائد کیا ہے کہ فلسطینی قیادت امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے میں سنجیدہ نہیں۔



اسرائیلی کابینہ کے بند کمرہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ گذشتہ تین سال سے فلسطینی قیادت نے امن مذاکرات کا دوبارہ آغاز کرنے میں دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کیا۔



ان کا کہنا تھا کہ وہ امن مذاکرات کی بحالی کے لئے رملہ جانے کو تیار ہیں تاہم اس سلسلے میں فلسطینی صدر اور دیگر قیادت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.