تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:40

پیرو میں 3ماہ سے جاری بارشوں نے زندگی مفلوج کر دی

اے آر وائی - پیرو میں تین ماہ سے جاری بارشوں نے ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا ہے جبکہ گیارہ افراد ہلاک ہو چکےہیں۔



پیرو میں نومبر سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس سے وہاں زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرو میں ہزاروں گھر بارش کے باعث تباہ ہوئے ہیں ۔ ایک اندازے کے مطابق تیس ہزار افراد ان بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں،جن میں ڈھائی ہزار بے گھر ہیں۔



پیرو کے نواسی میں سے اکیس صوبے تباہ حالی کا منظر پیش کر رہے ہیں،حکومت مشکل کی اس گھڑی میں صورتحال سے نمٹنے کی کوششوں میں سر گرم عمل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.