18 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:32
وائٹ ہاؤس:مظاہرین نے دھواں پھیلانے والا بم پھینک دیا
اے آر وائی - امریکا میں مظاہرین نے احتجاج کے دوران دھواں پھیلانے والا بم وائٹ ہاؤس کے احاطے میں پھینک دیا جس سے سیکورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں۔
امریکی خفیہ ادارے کے ترجمان کے مطابق منگل کی شب سرمایہ دارانہ تسلط کے خلاف مظاہرہ کرنے والے ایک سے ڈیڑھ ہزار کے مجمع میں سے کسی نے بم پھینکا۔ جس سے دھواں پھیل گیا لیکن کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے واشنگٹن ڈی سی کو گھیرلیا اور وائٹ ہاؤس خالی کرالیا گیا ۔ سرچ آپریشن کے بعد وائٹ ہاؤس کلیئر قرار دے دیا گیا۔ صدر اوباما اور اُن کے اہلخانہ واقعے کے وقت وائٹ ہاؤس میں نہیں تھے۔ خفیہ اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔