تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 جنوری 2012
وقت اشاعت: 21:7

امریکی خاتون اول مشل اوباما کی 48ویں سالگرہ

اے آر وائی - امریکی صدر اور ان کی اہلیہ مصروفیات کے باوجود اپنے نجی امور کے لیے وقت ضرور نکال لیتے ہیں۔ امریکی خاتون اول مشعل اوباما نے اپنی اڑتالیسویں سالگرہ منائی۔



امریکی صدر باراک اوبامہ اور ان کی اہلیہ مشعل اوبامہ کے لئے میٹنگز یا سیمنارز ایک طرف لیکن جب بات آتی ہے زاتی زندگی کی تو یہ جوڑا اپنی نجی زندگی کو کبھی نظر انداز نہیں کرتا اسی لئے تواپنی مصروف ترین زندگی میں سے وقت نکال کر واشنگٹن کے بلیٹ اسٹیک ہوٹل جا پہنچا جہاں مشعل اوبامہ کی اڑتالیسویں سالگرہ منائی گئی۔



امریکی صدر جب اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہوٹل میں اس تقریب میں شریک تھے اس وقت وائٹ ہائوس پر دھواں پھیلانے والا بم پھینکا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.