تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:50

پاکستان کی سویلین امداد نہیں روکی گئی، امریکا

اے آر وائی - امریکی حکام نے پاکستان کی سویلین امداد کی تفصیل جاری کردی۔کہتےہیں امداد کو روکانہیں گیا۔پاکستان کے ساتھ معمول کے تعلقات برقرار ہیں۔



امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے میڈیا بریفینگ میں کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے لئے خصوصی نمائندے مارک گراسمین کا دورہ پاکستان کی خواہش پر ملتوی کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی حکام اور امریکی سفارتی عملے کے درمیان معمول کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔



ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مذاکرات کے لئے مزید وقت چاہتا ہے جبکہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ نیٹو حملے کے بعد بھی پاکستان کی سویلین امداد جاری ہے۔ اس میں کوئی تعطل نہیں آیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.