22 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:51
جھاڑ کھنڈ:ماؤ نواز باغیوں کی کارروائی، 15 پولیس اہلکار ہلاک
اے آر وائی - بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں ماؤ نواز باغیوں نے پندرہ پولیس اہلکار ہلاک کردیئے۔ دہشت گردی کا واقعہ بھاندریہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع جنگ کے قریب پیش آیا ۔
پولیس اہلکاروں کی گاڑی ماؤ باغیوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس سے پندرہ اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق باغیوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی،پولیس حکام کے مطابق اہلکار بارگڑھ نامی گاؤں میں دیہاتیوں کی ہڑتال ختم کرانے جارہے تھے۔