تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:33

پاکستان،امریکا میں انٹیلی جنس شیئرنگ جاری،غیرملکی ایجنسی

اے آر وائی - تعلقات میں کشیدگی کے باوجود پاکستان اور امریکا میں انٹیلی معلومات کا تبادلہ جاری ہے ۔ غیرملکی خبر ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ دس جنوری کا میران شاہ ڈرون حملہ معلومات کے تبادلے کے بعد کیا گیا۔



رائٹرز کے مطابق قبائلی علاقوں میں پاکستانی سیکورٹی اور امریکی ذرائع نے بتایا کہ آٹھ ہفتے کے بعد میران شاہ میں کیاجانے والا ڈرون حملہ معلومات کے تبادلے کےبعد ہوا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق اس حملے میں القاعدہ کے بین الاقوامی آپریشنز کا منصوبہ ساز اسلم اعوان مارا گیا ۔ بارہ جنوری کا ڈرون حملہ بھی پاکستانی ایجنسیوں سے انٹیلی جنس شیئرنگ کے بعد کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.