تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:42

شام کے صدر کااپنے نائب کو اقتدار منتقل کرنے کامطالبہ مسترد

اے آر وائی - شام کے صدربشارالاسد نے نائب کو اقتدار منتقل کرنے کے عرب لیگ کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے۔ قاہرہ میں عرب لیگ کے اجلاس میں شام میں سیاسی تبدیلی کے منصوبے پر اتفاق کیاگیا تھا ۔ روڈ میپ کی توثیق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے بھی کرانے کااعلان کیا گیا۔



عرب لیگ نے روڈ میپ کے تحت پہلے مرحلے میں شام کے صدر بشارالاسد اقتدار اپنے نائب کے حوالے کر کے عبوری حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ شام کے صدر بشارالاسد نے عرب لیگ کے مطالبے کو مسترد کردیا ۔ دوسری جانب سعودی عرب نے شام سے عرب مبصرین کو نکالنے کااعلان کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.