23 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:1
یمن کے صدر علی عبداللہ صالح امریکا روانہ
اے آر وائی - ویزا ملنے کے بعد یمن کے صدر علی عبد اللہ الصالح امریکا روانہ ہوگئے۔ ان کا کہناہے کہ وہ علاج کے بعد پارٹی سربراہ کے طور پر وطن واپس آئیں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ یمن کے صدر علی عبداللهہ صالح کی امریکا میں علاج کرانے کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔ اور انہیں ویزا بھی جاری کردیا گیاہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق یمنی صدر علی عبداللہ الصالح نے ملک سے جانے سے پہلے پارٹی اجلاس سے خطاب کیا اور یمنی عوام سے تینتیس سال کے اپنے اقتدار دوران ہر قسم کی زیادتی پر معافی مانگی۔ صالح نے پارٹی اجلاس سے خطاب میں کہاکہ وہ امریکا میں علاج کرانے کے بعد جلد پارٹی سربراہ کی حیثیت سے وطن واپس آئینگے۔