تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:34

مقبوضہ کشمیر میں برفباری، بھارتی فوجیوں پر بھاری

اے آر وائی - مقبوضہ کشمیر میں شدید برفباری نے شہریوں کی مشکل تو بڑھائی ہی ہے ساتھ ہی بھارتی فوجیوں کی پریشانی میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ بھاری برفباری نے ضلع پونچھ کو جموں و کشمیر سے ملانے والی مرکزی ڈیفنس روڈ بند کردی ہے۔



شاہراہ بند ہونے سے سرحدی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور ضروری اشیاء کی ترسیل رک گئی ہے۔ جس سے سرحدی علاقوں میں تعینات فوجیوں کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔ جبکہ مقامی افراد نے شکایت کی ہے کہ ریاستی حکومت ان کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہی۔ مقبوضہ کشمیر کے کچھ علاقوں میں چھ سے آٹھ انچ برف پڑچکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.