تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:2

امریکی صدربراک اوباما کوعدالت نےجمعرات کو طلب کرلیا

اے آر وائی - امریکی صدر براک اوباما کی اہلیت کوعدالت میں چیلنج کردیا گیا، ائٹلانٹا کی عدالت نے صدر اوباما کو جمعرات کو طلب کرلیا ہے۔ درخواست گزار ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ وہ ری پبلکن صدارتی امیدوار مٹ رومنی کی شہریت بھی چیلنج کریں گے۔



ایک شہری ڈیوڈ فرار نے ریاست اٹلانٹا کی عدالت میں پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا کہ براک اوباما امریکا میں پیدا نہیں ہوئے۔ اس لیے وہ امریکی صدر بننے کے اہل نہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ صرف برتھ سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی نہیں۔ اوباما کی والدہ کا اسپتال کا ریکارڈ اور دیگر دستاویزات بھی دیکھی جائیں۔ عدالت نے امریکی صدر براک اوباما کو جمعرات کو طلب کرلیا ہے۔



ادھر وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ صدر براک اوباما مصروفیات کے باعث عدالت میں نہیں پیش ہو سکتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.