تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:2

چوبیس عراقیوں کا قتل، امریکی فوجی کو تین ماہ قید

اے آر وائی - عراقی شہریوں کے قتل میں امریکی فوجی کو تین ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ سارجنٹ فرینک یوٹرچ کو چوبیس نہتے عراقی شہریوں کو قتل کرنے اور فرائض میں غفلت برتنے پر تین مہینے قید کی سزا سنائی گئی۔



یہ واقعہ سن دو ہزار پانچ میں عراق کے شہر حدیثہ میں پیش آیا۔ دیگر آٹھ فوجیوں میں سے چھ کے خلاف الزامات مسترد کر دئیے گئے جبکہ ایک کو بری کر دیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.