26 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:53
القاعدہ اب بھی امریکا کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے،پنیٹا
اے آر وائی - امریکا کے وزیردفاع لیون پنیٹا نے تسلیم کیا ہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے باوجود القاعدہ امریکا کےلیے حقیقی خطرہ ہے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں لیون پنیٹا کا کہنا تھا کہ القاعدہ کو اب تک شکست نہیں دے سکے۔ پاکستان، یمن، صومالیہ اور شمالی افریقہ میں القاعدہ سے مقابلہ جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ القاعدہ جہاں بھی ہے اس کا تعاقب کررہے ہیں۔ نائن الیون کے نامزد دس القاعدہ لیڈروں میں سے صرف ایک زندہ بچ گیا ہے۔ امریکا نے گزشتہ برس القاعدہ کے بیس رہنما ہلاک کیے۔