تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:12

دوسری بار صدر منتخب ہونے کی شدید ضرورت ہے،براک اوباما

اے آر وائی - امریکی صدر براک اوباما کا کہناہے کہ انہیں دوسری بار صدر منتخب ہونے کی شدید ضرورت ہے ری پبلکن صدارتی امیدواروں کا وژن دیکھ لیا،عوام فیصلہ کرینگے کہ ملک کو نسلی بنیادوں پر کون تقسیم اور کون یکجا کررہا ہے۔



واشنگٹن میں امریکی ٹی وی اے بی سی نیوز کے دئیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر براک اوباما کا کہنا تھا ری پبلکن صدارتی امیدوار گنگرچ، سینتوریم اور رامنی میں سے جو بھی پرائمری انتخاب جیت کر آئے گا اس سے سخت مقابلہ ہوگا اور وہ اس مقابلے کیلئے تیارہیں۔ براک اوباما نے کہا کہ ری پبلکن پارٹی کی کیا پالیسی ہے۔ اور ڈیموکریٹس کیا چاہتے ہیں۔ امریکی عوام نے دیکھ لیا اب انہیں فیصلہ کرنا ہے کہ وہ نسلی بنیاد پر ملک و قوم تقسیم کرنے والوں کو منتخب کرتے ہیں یا ملک اور قوم کو محفوظ اور یکجا کرنے والوں کو۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.