تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:55

بغداد: خود کش دھماکا، 28 افراد ہلاک متعدد زخمی

اے آر وائی - عراقی دار الحکومت بغداد میں خود کش دھماکے میں اٹھائیس افراد ہلاک جبکہ پچاس سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب لوگ جمعہ کی نماز کے بعد نماز جنازہ کی تیاری کررہے تھے کہ ایک خود کش بمبار نے بارودی مواد سے بھری کار کو دھماکے سے اڑا دیا۔



دھماکے کے نتیجہ میں اٹھائیس افراد ہلاک جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔اسپتال انتیظامیہ کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔



عراق میں امریکی فوج کے انخلاء کے بعد سے تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ان واقعات میں صرف ایک ماہ کے دوران دو سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.