تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 جنوری 2012
وقت اشاعت: 21:27

ایران پر پابندیاں مزید سخت کی جائیں، اسرائیل

اے آر وائی - اسرائیل نے مغربی ممالک پر زور دیا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو ختم کرنے کے لئے مزید سخت پابندیاں عائد کی جائیں۔



اسرائیل وزیر دفاع ایہود بارک نے ڈیوس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بین القوامی برادری کو ایران کی تیل کی صنعت پر پابندیاں سخت کرنی چائیں۔ پوری دنیا ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے باز رکھنے کے لئے متحد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے اس سلسلے میں بیرونی دنیا سے عدم تعاون کی پالیسی جاری رکھی تو مسئلے کے حل کے لئے تمام آپشنز کھلے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.