28 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:22
امریکا کا تیرنے والی فوجی بیس مشرق وسطیٰ بھیجنےکا فیصلہ
اے آر وائی - امریکی اخبار نے دعوی کیاہے کہ ایران سے کشیدگی کے باعث امریکا نے بڑا فلوٹنگ بیس مشرق وسطی بھیجنے کا فیصلہ کیاہے، بیس بھیجنے کا فیصلہ امریکی سینٹرل کمانڈ کی درخواست پر کیا گیا۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سمندر میں تیرنے والا بحری اڈہ خلیج فارس جائے گا۔ اور اس پر امریکی فوج کے کمانڈوز دستے تعینات ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق ان خصوصی دستوں کو یمن میں القاعدہ کے خلاف کارروائی اور صومالیہ میں دہشتگردی ختم کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
بحریہ کی فلیٹ فورسز کے ترجمان لیفٹیننٹ مائیک کفکا نے بحری اڈے کو خلیج بھیجنے کے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ تاہم بحریہ کی دستاویزات سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سمندر میں تیرنے والا فوجی اڈہ ایران کے قریب موجود رہے گا۔