تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:36

یمن:علی عبداللہ صالح کی حمایت اور مخالفت میں ریلیاں

اے آر وائی - سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح کی علاج کے غرض سے امریکا روانگی کے بعد ملک میں سیاسی بے یقینی کی فضا برقرار ہے اور ملک بھر میں سابق صدر کے حق میں اور ان کے خلاف عوامی مظاہرے جاری ہیں۔



دونوں جانب سےنکالی جانےوالی ان ریلیوں کےدرمیان کسی قسم کےتصادم کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔دارالحکومت صنعا میں روایتی یوم دعا کے موقع پر بھی مظاہرے کیے گئے۔ ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور علی عبداللہ صالح کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب شہر میں سابق صدر کے حامیوں نے ان کے حق میں ریلی نکالی اور ماضی کی تلخیوں کو فراموش کردینے پر زور دیا۔



صدر عالی عبداللہ صالح کے خلاف گزشتہ سال کے مظاہروں کے بعد سے یمن لاقانونیت کا شکار ہے، جہاں جنوبی علاقوں میں القاعدہ تیزی سے اپنے قدم جما رہی ہے، اور غیر ملکیوں پر حملوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.